حیدرآباد۔4جون (اعتماد نیوز) آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں میں مختلف
سڑک حادثات کی زد میں آکر پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ کل سریکا کولم ضلع میں
رات کے وقت ایک موٹر سائکل کو وین کی ٹکر سے تیف افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک
شخص زخمی ہوگیا۔ اسی طرح وجئے واڑہ ۔ حیدرآباد قومی شاہراہ پر کل ایک آر
ٹی سی بس کی ٹو ویلر گاڑی کو ٹکر دینے پر ٹو ویلر پر سوار دو ایک بھائی اور
بہن بر سر موقع ہلاک ہوگئے۔ اس حادثہ کے ساتھ ہی کل رات اس راہ پر ٹریفک
مسائل پیدا ہوئے۔